ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اورنیشنل کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ

بی جے پی اورنیشنل کانفرنس کے درمیان لفظی جنگ

Thu, 21 Jun 2018 23:08:09    S.O. News Service

نئی دہلی21جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)اورنیشنل کانفرنس کے درمیان جموں کشمیر کے واقعات پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رہاہے اوربی جے پی نے کہا کہ مسٹر عمر عبداللہ کی پارٹی پہلے ممبران اسمبلی کی خرید فروخت میں ملوث رہی ہے۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور جموں کشمیر کے انچارج رام مادھو نے یہاں کہا، ’’انہیں اتنا ڈر کیوں لگ رہا ہے؟ مجھے یقین ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکن اس کے تئیں وفادار ہیں۔ہماری طرف سے قانون سازوں کی خریدو فروخت کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے‘‘۔


Share: